اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا

اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا،چیف الیکشن ...
اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر نے نئے چیف کی تقرری کیلئے سیکرٹری پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے لکھا ہے کہ حکومت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اقدامات کرے کیونکہ اگرنئے چیف الیکشن کمشنرکا تقررنہ کیا گیا تو7 دسمبرکوالیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائےگا۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری پارلیمانی امورکوخط لکھ کرآگاہ کردیاہے کہ اگر سات دسمبر سے قبل نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ کیا گیا تو چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائےگا۔خط میں کہا گیا کہ اس صورت میں الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن اوربلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرا سکے گا۔الیکشن کمیشن،الیکشن کمشنراوردوممبران کمیشن کی عدم موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے گا۔خط میں بتاگیا کہ الیکشن کمیشن کے سندھ اوربلوچستان سے2 ممبران پہلے ہی ریٹائرہوچکے ہیں،اورالیکشن کمیشن یہ2 عہد ے پرکرنے کیلئے وزارت پارلیمانی امورکو4 مرتبہ خط لکھ چکاہے۔دوسری جانب وزارت پارلیمانی امورکے ذرائع نے چیف الیکشن کمشنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے6 دسمبر2014 کوعہدہ سنبھالاتھا، 6 دسمبرکوان کی مدت مکمل ہوجائے گی جس سے قبل نئے چیف کا تقرر ضروری ہے۔

مزید : قومی