تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،الیکشن کمیشن نے حکم جاری کردیا

تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،الیکشن کمیشن نے حکم جاری کردیا
تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،الیکشن کمیشن نے حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ جاری کردیا ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹ پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں ،سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں ،الیکشن کمیشن نے تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔