”محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ وقار یونس نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے

”محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ وقار یونس نے بالآخر اس سوال کا ...
”محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ وقار یونس نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے محمد عباس کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وضاحت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد عباس کی حالیہ فارم کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا ”محمد عباس گزشتہ 18 مہینے ہمارے لئے ایک میچ ونر ثابت ہوتے رہے۔ لیکن بدقسمتی سے وہ اپنے بہترین ردھم میں نہیں ہیں اور ماضی کی طرح باﺅلنگ نہیں کر پا رہے۔ لیکن ہم ان کے حوالے سے امید نہیں ہارے اور وہ اب بھی ہمارے مرکزی باﺅلر ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک ناتجربہ کار ہے اور ایسے میں مشکلات پیش آنا فطری بات ہے۔ ان کا کہنا تھا ”نسیم شاہ صرف 16 سال کا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 19 سال کے ہیں، لہٰذا وہ یقینا اس دورے سے بہت کچھ سیکھنے جا رہے ہیں۔ ہمیں انہیں وقت اور امید دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سیکھ سکیں، ایک سال یا اس سے زائد عرصے میں یہ نوجوان ہی پاکستانی ٹیم کی طاقت ہوں گے۔“

مزید :

کھیل -