دوسرا ٹیسٹ، ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے اننگز 347 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی

دوسرا ٹیسٹ، ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے اننگز 347 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ ...
دوسرا ٹیسٹ، ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے اننگز 347 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی

  



کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 106 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں پر 347 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 194 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چتیشور پجارا نے 55، اجنکیا ریحانے نے 51، روہت شرما نے 21، رویندرا جدیجہ نے 12، وردھیومن ساہا نے 17 اور ایشوین نے 9 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے الامین حسین اور عبادت حسین نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ابو جید نے 2 اور تیج الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 106 رنز ہی بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کے 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ شادمان اسلام سب سے زیادہ 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ لٹن داس نے 24 اور نعیم حسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو نے 3 اور محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل