نواز شریف لندن میں کہاں پہنچ گئے؟ تازہ ویڈیو دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو بیحد حیرت ہوگی

نواز شریف لندن میں کہاں پہنچ گئے؟ تازہ ویڈیو دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو ...
نواز شریف لندن میں کہاں پہنچ گئے؟ تازہ ویڈیو دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کو بیحد حیرت ہوگی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف عارضہ قلب کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے لندن کے ایک ہسپتال پہنچے ہیں۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ہسپتال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں سابق وزیر اعظم ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں جو موجودہ وزیر اعظم کے کل کے بیان کے بعد ان کیلئے حیران کن ہوسکتا ہے۔

اظہر جاوید کے مطابق نواز شریف لندن کے ممتاز دی ہارٹ ہاسپٹل لندن یونیورسٹی کالج لندن پہنچے ہیں ۔ ان کے ساتھ شہباز شریف اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔ صحافی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں نواز شریف کے دل کے امراض کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ ہوںگے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ کچھ روز سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس سے قبل بھی ان کے گائیز اینڈ تھامس ہسپتال میں ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی