پنجاب حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ترتیب دیا گیا میوزیکل نائٹ کاپروگرام منسوخ کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنر ہاﺅس میں ترتیب دیا گیا میوزیکل نائٹ کا پروگرام کینسل کردیا ۔
ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق گورنر ہاﺅس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ترتیب دیا گیا میوزیکل نائٹ کا پروگرام کینسل کردیاگیاہے ، میوزیکل نائٹ پروگرام کے حوالے سے میڈیا کی طرف سے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جارہی تھی ۔
واضح رہے کہ پنجا ب حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنر ہاﺅس میں میوزیکل نائٹ کا پروگرام ترتیب دیا تھا اور اس موقع پر پرفارم کرنے کیلئے غیرملکی بینڈ کو بھی ہائر کیاگیا تھا لیکن میڈیا پر ہونیوالی تنقید کے پیش نظر گورنر ہاﺅس میں میوزیکل نائٹ کا پروگرام منسوخ کردیاگیاہے ۔