پاﺅں کی 19 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی خاتون جو اپنے ہمسایوں کی وجہ سے گھر سے بھی نہیں نکل سکتی

پاﺅں کی 19 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی خاتون جو اپنے ہمسایوں کی وجہ سے گھر ...
پاﺅں کی 19 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی خاتون جو اپنے ہمسایوں کی وجہ سے گھر سے بھی نہیں نکل سکتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے ایسے لوگ ملتے ہیں جن کی پانچ انگلیوں کے ساتھ ایک چھوٹی سی چھٹی انگلی بھی ہوتی ہے تاہم ایسے لوگ بھی شاید لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں مگر یہ سن کر آپ کی حیرت گم ہو جائے گی کہ بھارت میں ایک خاتون کے دونوں پیروں کی کل 19انگلیاں ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 63سالہ بھارتی خاتون کا نام کماری نائیک ہے جس کے پیدائشی طور پر ایک پیر کی 10اور دوسرے کی 9انگلیاں اور انگوٹھے تھے۔یہی نہیں بلکہ اس کے ہاتھوں کی بھی 6، 6انگلیاں ہیں۔
کماری نائیک کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسا کے ضلع گنجم سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے تمام عمر اپنی پاﺅں چھپا کر رکھنے پڑے۔ وہ گھر سے بھی انتہائی ضرورت کے تحت نکلتی ہے۔ اس نے تمام عمر اس خوف میں گزاری کہ اگر لوگوں نے اس کے پاﺅں دیکھ لیے تو وہ اسے کوئی چڑیل یا جادوگرنی قرار دے ڈالیں گے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون کی اتنی زیادہ انگلیاں ماں کے پیٹ میں جینیاتی بیماری پولی ڈیکٹائیلی (Polydactyly)کا شکار ہونے کی وجہ سے بنیں۔ دنیا میں ہر 1ہزار میں سے ایک بچہ کسی نہ کسی حد تک اس بیماری کا شکار ہوتا ہے تاہم کماری نائیک میں اس بیماری کی جو شدت تھی ایسا بہت نایاب ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سرجری کے ذریعے پیدائش کے چند سال بعد کماری کے پاﺅں ٹھیک ہو سکتے تھے۔کماری کا بھی یہی کہنا تھا کہ اس کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو کہا تھا کہ وہ سرجری کروا لیں لیکن ان کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ سرجری نہ کروا سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -