ٹک ٹاک کی ملکہ 15 سالہ لڑکی جس نے دنیا میں دھوم مچادی

ٹک ٹاک کی ملکہ 15 سالہ لڑکی جس نے دنیا میں دھوم مچادی
ٹک ٹاک کی ملکہ 15 سالہ لڑکی جس نے دنیا میں دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے انقلاب نے شہرت کو لا کر انٹرنیٹ صارفین کے دروازے پر بٹھا دیا ہے کہ جس میں کوئی ٹیلنٹ ہو، دنوں میں شہرت کے عروج کو پہنچ سکتا ہے۔ اب اس امریکی لڑکی کی مثال ہی لیجیے جس نے رواں سال جون میں معروف ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر اکاﺅنٹ بنایا اور محض چند ماہ میں شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچ گئی کہ بے شمار اداکارائیں سالہا سال کی محنت سے وہاں نہ پہنچ سکیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 15سالہ لڑکی کا نام چارلی ڈی امیلیو ہے جو امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی رہائشی ہے۔ اسے ان چند ماہ میں ٹک ٹاک پر 50لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چارلی اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ڈانس کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہے ، جسے لوگ اس قدر پسند کرتے ہیں کہ اسے ’ٹک ٹاک کی ملکہ‘ کا خطاب مل چکا ہے۔ اس کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ اربن ڈکشنری بھی اسے ’ٹک ٹاک پر ہر لڑکے کی محبت‘ بتاتی ہے۔ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا تجزیہ کرنے والے ماہرین نے چارلی کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ”چارلی کے اکاﺅنٹ کی اس قدر انگیجمنٹ ہے کہ وہ ایک پوسٹ کے 2سے 3ہزار ڈالر کما سکتی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اب تک چارلی نے صرف 300ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مجموعی طور پر ساڑھے 4کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد چارلی کا کہنا ہے کہ ”اچانک شہرت مل جانا بہت عجیب بھی لگتا ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے۔ پہلے میں باہر نکلتی تھی تو کوئی مجھے نوٹس نہیں کرتا تھا لیکن اب ہر نظر میری طرف ہوتی ہے۔ پہلے تو یہ مجھے بالکل ہی عجیب لگتا تھا لیکن اب میں لوگوں کی اس توجہ کی عادی ہوتی جا رہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -