میاں بیوی کی شادی کے فوراً بعد اتنی گندی تصویریں کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پری ویڈنگ فوٹو شوٹ ہو یا پوسٹ ویڈنگ، دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی تصاویر انتہائی خوبصورت ہوں اور اس کے لیے وہ خوبصورت ترین مقام پر فوٹوشوٹ کروانے کا اہتمام کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک دولہا دلہن نے شادی کے فوری بعد ایسی جگہ فوٹوشوٹ کرواڈالا کہ تصاویر دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ دولہا دلہن شادی کا فوٹوشوٹ کروانے کے لیے دھان کی فصل کاشت کرنے کے لیے تیار کیے گئے کھیت میں چلے گئے جو کیچڑ اور گارے سے بھرا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن نے اس کیچڑ میں لت پت ہو کر مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں جو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئیں تو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور لوگ یہ بحث کرنے لگے کہ آیا یہ شادی سے پہلے کی تصاویر ہیں یا (طنزاً)شادی کی بعد کی۔ کماری ناڈو نامی ایک لڑکی نے اس جوڑے کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”بہت منکسرالمزاج جوڑا ہے یہ۔“اوبنتو نامی صارف نے لکھا کہ ”انہیں وہ کسان بہت مارے گا جس کا دھان کا کھیت انہوں نے خراب کر دیا ہے۔“ایک اور شخص نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”دلدل سے نکل کر کیچڑ میں چلا گیا۔“