اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں،ملک میں حقیقی تبدیلی لاناچاہتے ہیں:شاہ محمود قریشی

اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں،ملک میں حقیقی تبدیلی لاناچاہتے ہیں:شاہ محمود ...
اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں،ملک میں حقیقی تبدیلی لاناچاہتے ہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں،ہم ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں اَب پاکستان کا رُخ کر رہی ہیں ،ملکی معیشت گرفت میں آچکی ہے، عالمی ادارے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں، ہم ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیاں اَب پاکستان کارُخ کررہی ہیں،ملکی معیشت گرفت میں آچکی ہے،بیرونی سرمایہ کاری کےباعث معیشت مضبوط اور روزگار میں اضافہ ہوگا،سی پیک بھی دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،سی پیک اور وَن بلیٹ اینڈ روڈحکومت کے شاندار منصوبے ہیں،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلیےسی پیک اَتھارٹی قائم کردی ہے،عالمی ادارے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری کی نویدسنارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہعوام نے ہمیں تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیاہے،ہماری حکومت نے ملک کودرست سمت پرڈال دیاگیاہے، زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ اورتجارتی خسار ے میں نمایاں کمی ہورہی ہے،تحریک انصاف کی حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لاناچاہتی ہے اورہم ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے۔

مزید :

قومی -