ہم سے زائد ترقیاتی کام کسی نےکیےتوسیاست چھوڑ دینگے:مراد سعید

ہم سے زائد ترقیاتی کام کسی نےکیےتوسیاست چھوڑ دینگے:مراد سعید
ہم سے زائد ترقیاتی کام کسی نےکیےتوسیاست چھوڑ دینگے:مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مرادسعید کاکہناہےکہ اگر ہم سےزائدترقیاتی کام کسی نےکیے تو سیاست چھوڑ دینگے،پچھلی حکومت میں کاغذی جبکہ ہماری حکومت میں حقیقی ترقیاتی کاموں کا افتتاح ہو رہے ہیں۔

سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، کہا تھا سمندر پار پاکستانیوں کا مقدمہ وزیر اعظم عمران خان لڑیں گے،ایک سال دوماہ وقت میں چارہزار سےزائدپاکستانیوں کوجیل سےرہاکرکے پاکستان واپس لائے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پہلے 20، 20گھنٹے لوڈ شیڈ نگ ہوتی تھی،اب صورتحال مختلف ہے،پہلی بار رمضان میں زیرو لوڈ شیڈ نگ ہوئی،اتنے ترقیاتی کام کرینگے جو ستر سال میں کسی نےبھی نہیں کئےہوں گے ۔وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ ستر سال سے سیاست کرنے والوں نے سوات کو ترقی سے محروم رکھا،ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے،این اے 4 کےہرصوبائی حلقے کے لیے3ارب سے زایدترقیاتی منصوبوں کاآغازکر دیا ہے۔مراد سعید کاکہناتھاکہ اپنی وزرات میں42ارب روپے کےلاگت سے چکدرہ تک باغ ڈھیرے سوات ایکسپریس وے کی توسیع دی گئی، چھ ماہ بعد جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہو گا ان کو صحت کارڈ ملے گا، کبل ہسپتال کے اَپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے،مٹہ میں پہلابرن یونٹ بنایاجائےگا،پچھلی حکومت میں کاغذی جبکہ ہمارے حکومت میں حقیقی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، امیر مقام نے جتنے بھی افتتاح کیے ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،ہم عملی تبدیلی کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، این اے فور میں ویمن، انجینئر نگ اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی منظوری دے دی گئی ہے۔