بڑے ریٹیلرزسسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں،اِنہیں فائدہ ہو گا: شبر زیدی

بڑے ریٹیلرزسسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں،اِنہیں فائدہ ہو گا: شبر زیدی
بڑے ریٹیلرزسسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں،اِنہیں فائدہ ہو گا: شبر زیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکے چیئرمین سید شبر زیدی نے  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بڑے ریٹیلرز کیلئے آٹو میٹڈ پوائنٹ آف سیلز آئندہ ماہ لانچ کرے گا، بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اپنے ٹویٹ میں اُنہوں نے کہا کہ اقدام سے ایف بی آر سے پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوجائے گی۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد