حکومت افراط زر پرقابوپانے کیلئے تمام اہم اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

حکومت افراط زر پرقابوپانے کیلئے تمام اہم اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹرعبدالحفیظ ...
حکومت افراط زر پرقابوپانے کیلئے تمام اہم اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت افراط زَر پرقابوپانے اور ملک کی اقتصادی ترقی کاعمل تیزکرنے کے لئے تمام اہم اقدامات کررہی ہے۔

نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نے مجموعی اخراجات میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے معیشت درست راستے پرگامزن ہوگئی ہے۔گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اِن پالیسیوں کو درست کرنے کے لئے وقت درکار ہے،حکومت کی بہترپالیسیوں اورمتعین کردہ صحیح سمت کےباعث ملک میں سٹاک ایکسچینج مثبت اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے ٹیکس وصولی کے عمل میں بہتری آئی ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد