گوگل کے سربراہ امتحان میں صفر نمبر لینے والی لڑکی کے فین بن گئے

گوگل کے سربراہ امتحان میں صفر نمبر لینے والی لڑکی کے فین بن گئے
گوگل کے سربراہ امتحان میں صفر نمبر لینے والی لڑکی کے فین بن گئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی طالبہ نے کوانٹم فزکس کے امتحان میں صفر نمبر لیے اور اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تو گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پیچائی نے اس لڑکی کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ وہ بھی اس اس لڑکی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس صفر نمبر حاصل کرنے والی لڑکی نے اپنی ٹویٹ میں ایسی بات لکھی تھی جو سن کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس 26سالہ طالبہ کا نام سرفینہ نینس ہے جو اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے ایسٹروفزکس میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔

سرفینہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”چار سال قبل کوانٹم فزکس کے امتحان میں میرے صفر نمبر آئے تھے اور اپنے پروفیسر سے ملتے ہوئے میں بہت خوفزدہ تھی اور سوچ رہی تھی کہ مجھے فزکس کا مضمون پہلے ہی چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ تاہم آج میں ٹاپ ایسٹروفزکس پی ایچ ڈی پروگرام کا حصہ ہوں اور دو پیپر شائع کرا چکی ہوں۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی ہر ایک کے لیے مشکل ہیں لیکن گریڈز کم آنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ان مضامین میں آگے چل کر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔“ سرفینہ کو جواب دیتے ہوئے سندر پیچائی نے لکھا کہ ”آپ نے بالکل ٹھیک کہا، میں آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس