کسی کو یقین دہانی کروائی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینگے:گور نر پنجاب محمد سرور

کسی کو یقین دہانی کروائی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینگے:گور ...
 کسی کو یقین دہانی کروائی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینگے:گور نر پنجاب محمد سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنےکہاہےکہ کسی کویقین دہانی کروائی ہےاورنہ ہی وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دینگے،اسمبلیوں اور حکومت کےخاتمے کےخواب دیکھنے والےبس خواب ہی دیکھیں گے،پاکستان میں ا قلیتیں مکمل محفوظ مگربھارت اقلیتوں کیلئےقتل گاہ بن چکاہے،ہم احساس پروگرام سمیت عوامی فلاح کےمنصوبوں میں اقلیتوں کیلئےکوٹہ مختص کر نے کی پالیسی بنارہےہیں،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سےملک کودیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور اب حکومت معاشی مضبوطی کیلئے مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں  نے ایوان اقبال لاہور میں'' پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس ''اور ایکسپو سنٹر لاہور میں 11ویں انٹیرئیر زپاکستان نمائش کی اختتامی تقر یب سے خطاب اورمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بنانے میں بھی اَقلیتوں کااَہم کردارہےاورکرسچن لیڈرزنےہمیشہ مشکل وقت میں بین الاقوامی سطح پرپاکستان کےموقف کی بھر پورحمایت کی ہے،موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علیؒ جناح کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور گور نر ہائوس میں بھی اقلیتوں کا بھائی موجود ہے،میرے دروازے تمام اقلیتوں کیلئے کھلے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں گوجرہ اور جوزف کالونی سمیت بہت سے ایسے واقعات ہوئے جن میں اقلیتیں نشانہ بنیں مگراِسکے باوجود اقلیتیں پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں،میں اِنکو یقین دلاتاہوں کہ ہم اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،وفاق اور پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو بھی پروگرام شروع کرے گی انشاء اللہ اِن میں کر سچن کیمونٹی سمیت تمام اقلیتوں کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائیگا ۔

بعد از ں پاکستان فرنیچر کونسل(پی ایف سی)کے زیر اہتمام یہاں ایکسپو سنٹر میں منعقدہ 3 روزہ11ویں انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کے آخری روز پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے ہمراہ مختلف سٹالز کے دورے کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنی پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور یہ اپنے بہترین اور جدید ڈیزائنوں کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں،حکومت فرنیچر انڈسٹری کو ہر طرح کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی تاکہ اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے،اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ کے حالات اور صنعت کے تقاضوں کے مطابق اس مخصوص شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ استوار رکھے گی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے بھی سر مایہ کار لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھرپور معاشی سر گرمیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقعہ پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسمبلی میں قانون سازی کے لیے حکومت سے تعاون کرے ،ہم نے اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی میں آ رڈیننس بھی واپس لیے،اِس لیے اپوزیشن سے قانون سازی کے لیے تعاون کی توقع ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت کریں گے ،اگر اپوزیشن کو زیادہ شوق ہے تو 2023 کے انتخابات کا انتظار کرے پھر ہم سے مقابلہ کرلیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور