لگتاہے نوازشریف تیزی سےروبصحت ہیں،عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے:سینیٹرفیصل جاوید

لگتاہے نوازشریف تیزی سےروبصحت ہیں،عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے ...
لگتاہے نوازشریف تیزی سےروبصحت ہیں،عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے:سینیٹرفیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کسی بھی مریض کو اگر آپ کہیں گے تم بہت بہتر لگ رہے ہو تو اسکا حوصلہ بلند ہوتا ہے،عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے، میاں صاحب کی صحت بہت بہتر لگ رہی تھی،لگتا ہے وہ تیزی روبصحت ہیں،انشااللہ وہ مقررہ وقت کے اندرمکمل صحتیاب ہوکرملک واپس آئیں گے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نےکہاکہ عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے،کسی بھی مریض کو اگر آپ کہیں گے تم بہت بہتر لگ رہے ہو تو اسکا حوصلہ بلند ہوتا ہے،اس تکنیک سیمریض کونفسیاتی طور پر فائدہ ہوتا ہے،میاں صاحب کوجاتے وقت جو دیکھا توصحت بہت بہتر لگ رہی تھی،لگتا ہے میاں صاحب تیزی روبصحت ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اِنہیں جلد صحت یاب کرے اورانشااللہ وہ مقررہ وقت کے اندرمکمل صحتیاب ہوکرملک واپس آئیں۔اُنہوں نےکہا کہ میاں نوازشریف کی صحت میں بہتری کی وجہ ماحول کا بدلنا بھی ہے،میاں صاحب کو اِس بات کا علم ہونا کہ وہ اَب جا رہے ہیں بہتر جگہ پر علاج کرانے کے لئے تو اُنہیں اِس کا نفسیاتی طور پر کافی فائدہ حاصل ہوا ہوگا۔