وزیراعظم نے چنددنوں میں بہت غلط باتیں کی،میں عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرناچاہتا:شہبازشریف

وزیراعظم نے چنددنوں میں بہت غلط باتیں کی،میں عمران خان کے بارے میں کوئی بات ...
وزیراعظم نے چنددنوں میں بہت غلط باتیں کی،میں عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرناچاہتا:شہبازشریف

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چنددنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں،عمران خان کواس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں،میںعمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرناچاہتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ قوم سے نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل ہے، ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کامعائنہ کیا ہے اور اُنہوں نے مزیدٹیسٹ تجویزکئے ہیں، نوازشریف کاآئندہ ہفتے پی ای ٹی سکین ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بار ے میں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، دیارغیرمیں سیاسی بات کرنامناسب نہیں لگتا۔صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے چنددنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں،عمران خان کواس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

مزید : قومی /برطانیہ