”زندگی بچانے والوں کی خود اپنی زندگیاں خطرے میں ہیں“مظہر عباس نے انتہائی تلخ حقیقت بیان کردی

”زندگی بچانے والوں کی خود اپنی زندگیاں خطرے میں ہیں“مظہر عباس نے انتہائی ...
”زندگی بچانے والوں کی خود اپنی زندگیاں خطرے میں ہیں“مظہر عباس نے انتہائی تلخ حقیقت بیان کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جو لوگ کسی کے بچوں کی زندگی کوبچانے کیلئے پولیوکے قطرے پلانے جاتے ہیں ، خودان کی زندگی کو بھی خطرات ہوتے ہیں۔

جیونیو ز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جو لوگ کسی کے بچوں کی زندگی کوبچانے کیلئے پولیوکے قطرے پلانے جاتے ہیں تو ان کی زندگی کو بھی خطرات ہوتے ہیں۔ یہ صرف ہمارے جیسے ملک میں ہی ہوسکتاہے کہ جو زندگیاں بچانے جاتے ہیں خود ان کی زندگی کو بھی خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر تشویشناک بات ہے کہ دنیا میں پولیوختم ہوگیاہے اور ہمارے ہاں بڑھ رہاہے ۔اس مسئلہ کوبھی سیاسی بنادیا گیاہے اور ہم اس کی سنجیدگی کو بھی نہیں سمجھ پارہے او ر نہ قوم کو سمجھا سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی اور فاٹا کوچھوڑ دیں کراچی میں بھی صورتحال کس قدر خراب ہوگئی ہے ؟پولیو ہماری ترجیح میں اس طرح شامل نہیں ہے جس طرح ہونا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد