پاکستانی اداکار علی رحمان کی انتہائی شرمناک ویڈیو ’لیک‘ ہوگئی

پاکستانی اداکار علی رحمان کی انتہائی شرمناک ویڈیو ’لیک‘ ہوگئی
پاکستانی اداکار علی رحمان کی انتہائی شرمناک ویڈیو ’لیک‘ ہوگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز اداکار علی رحمان خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک فوڈ چین کے سیلز مین پر چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی رحمان خان سیلز کاﺅنٹر پر موجود کیشیئرپر اپنے اداکار ہونے کا رعب جھاڑ رہے ہیں۔ اداکار نے کیشیئر سے کہا ’ میں آپ سے مذاق کر رہا ہوں؟ آپ ہر بندے کے ساتھ ایسے باتیں کرتے ہیں، آپ کو پتا ہے میں کون ہوں، آپ نے مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے؟ آپ ملازم ہیں ، آپ کا کام ہے میری بات ماننا، یہ سارے اپنا کام کر رہے ہیں، میں آپ کو پیسے دے رہا ہوں۔‘

اس سے پہلے کہ علی رحمان خان کیشیئر پر مزید چڑھائی کرتے ان کی نظر اس شخص پر پڑ گئی جو خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔ ویڈیو بنانے والے کی طرف دھیان جاتے ہی علی رحمان نے خاموشی اختیار کرلی اور اس کی طرف بڑھنے لگے جس پر اس نے اپنا کیمرا بند کردیا۔

سوشل میڈیا پر علی رحمان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے اور لوگ اس ویڈیو پر انتہائی منفی تبصرے کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر #AliRehmanLeakedVideo کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزید : تفریح