بگڑے نوجوانوں کا استاد پر لاٹھیوں اور جوتوں سے تشدد، ویڈیو دیکھ کر آپ کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگے

بگڑے نوجوانوں کا استاد پر لاٹھیوں اور جوتوں سے تشدد، ویڈیو دیکھ کر آپ کا غصہ ...
بگڑے نوجوانوں کا استاد پر لاٹھیوں اور جوتوں سے تشدد، ویڈیو دیکھ کر آپ کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگے

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کچھ بگڑے نوجوانوں کو ایک ادھیڑ عمر شخص کو لاٹھیوں اور جوتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملتان کی ہے اور متاثرہ شخص ایک استاد ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کچھ نوجوان ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو لاٹھیوں، جوتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ متاثرہ شخص بگڑے نوجوانوں سے بار بار یہ درخواست کرتا ہے کہ ’ میں ایک استاد ہوں‘ لیکن ان کے دل نہیں پسیجتے اور وہ قوم کے معمار کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکن ڈاکٹر فرحان ورک نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ ہے ہماری نوجوان نسل جو کہ کالج کے اساتذہ پر ایسا تشدد کر رہی ہے، ان تمام لوگوں کو بے نقاب کریں، یہ ویڈیو ملتان کی ہے، ان کو فوری گرفتار کرنا چاہئے، ہماری پنجاب پولیس سے اس معاملے میں مدد کی گزارش ہے، سب کے چہرے ویڈیو پر موجود ہیں ۔‘

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد یوسف لغاری نے انکشاف کیا کہ ’یہ سٹی کالج چونگی نمبر 9 کے پروفیسر اعجاز صاحب ہیں جن کو کچھ نوجوان تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ، ان نوجوانوں کو پہچاننے میں آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے ۔‘

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان