مراد علی شاہ کی محکمہ انرجی کو بجلی پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مراد علی شاہ کی محکمہ انرجی کو بجلی پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
مراد علی شاہ کی محکمہ انرجی کو بجلی پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

  



کراچی(صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  الیکٹریفکیشن اورگیسیفیکیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے محکمہ انرجی کو ہدایت کی کہ وہ گیس اور بجلی کی  ڈسٹریبیوشن کمپنیوں  کو دیئے گئے کام کی رفتار کو تیزکرائیں تاکہ حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کے ثمرات سے لوگ مستفیض ہوسکیں۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دیہاتوں کو بجلی کی  فراہمی کا کام  اے ڈی پی کے تحت کرایا گیا ہے اور اس میں جن دیہاتوں کی آبادی100 نفوس  یا اس سے زائد پر مشتمل ہے  اور گاؤں کا فاصلہ موجودہ11کے وی ہائی ٹیشن لائن  سے زیادہ سے زیادہ4کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے کو بجلی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ کو ہدایت کی کہ وہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے ساتھ  اجلاس منعقد کریں اور ان پر زور دیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کریں۔ یہ تعجب کی بات ہے کہ  باقی ماندہ اسکیمیوں پر  گزشتہ ایک سال سے کام ہورہاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے گیسیفیکیشن کے کام کو روکنے کا سختی سے نوٹس لیا  اور محکمہ انرجی اور خزانہ کوہدایت کی کہ وہ ایس ایس جی سی اتھارٹیز کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور ان کے ساتھ اسکیمیں، اخراجات  ایک ہفتے کے اندر ری کنسائل کریں اور انہیں رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے توانائی کے بحران کا حل سندھ کے پاس ہے اور میں اسے ثابت بھی کروں گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی