پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے رپورٹس کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے رپورٹس کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ ...
پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے رپورٹس کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم کونواز شریف کی غلط رپورٹس بھیجی گئی ہیں تو ہم وزیر اعظم کے ساتھ ہیں ، وہ بتائیں کہ ان کو کس نے غلط رپورٹس بھیجی ہیں؟
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اب تک اپوزیشن کی بے عزتی کرتے تھے لیکن اب ڈاکٹرز کی بھی بے عزتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز بھی نواز شریف کے ساتھ ملے ہوئے تھے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کاڈاکٹرز کو اس طرح کہہ دینا بہت افسوس کی بات ہے ، کمال یہ ہے کہ وزیر اعظم کو پلیٹ لیٹس کابھی نہیں پتہ ، ان کے بارے میں تو آٹھویں کلاس میں پڑھایاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کونواز شریف کی غلط رپورٹس بھیجی گئی ہیں تو ہم وزیر اعظم کے ساتھ ہیں ۔ وہ بتائیں کہ ان کو کس نے غلط رپورٹس بھیجی ہیں۔

مزید :

قومی -