سپریم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس اٹھا کرردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ، فرخ حبیب کادعویٰ

سپریم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس اٹھا کرردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ، فرخ حبیب ...
سپریم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس اٹھا کرردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ، فرخ حبیب کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرغ حبیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کا کیس ایک بار حنیف عباسی سپریم کورٹ لے کرگئے لیکن سپریم کورٹ نے یہ کیس اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اب بھی نواز شریف کو جو ضمانت ملی ہے ، وہ طبی بنیادوں پر ملی ہے ۔ وہ لندن میں ویڈیو ز اور تصویروں کی بجائے علاج پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو باہر بھجوانے کیلئے پہلے رپورٹس باہر بھیجی جاتی ہیں، اب ن لیگ کہہ رہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ ہونگے ، ہم کہتے ہیں کہ نواز شریف باہر علاج کروانے کیلئے گئے تو اب علاج کروائیں۔ ہم ان کی صحت پر کوئی بات نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ فارن فنڈنگ کی باتیں کرتے ہیں وہ پاکستان میں وزیر دفاع بھی ہوتے ہیں اور سعودی عرب میں بیٹھ کر کوئی چھوٹی موٹی نوکری بھی کررہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ایک بار حنیف عباسی سپریم کورٹ لے کرگئے لیکن سپریم کورٹ نے یہ کیس اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ۔

مزید : قومی