علی ظفر کو شادی کے جہیز میں کیا ملا؟ خود ہی ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

علی ظفر کو شادی کے جہیز میں کیا ملا؟ خود ہی ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بھی داد ...
علی ظفر کو شادی کے جہیز میں کیا ملا؟ خود ہی ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے وقت جہیز کے نام پر کوئی بھی چیز قبول نہیں کی۔

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے شرکا کے سامنے علی ظفر نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا، انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کی بلکہ انسانی رویوں کو بھی موضوع بحث بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کتابوں سے کتنا لگاﺅ ہے اور وہ علم حاصل کرنے کے معاملے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔علی ظفر کے مطابق انسان کو اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کرنا چاہیے اور اس پر پوری توجہ دینی چاہیے۔

گلوکار نے لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی سے سیکھا ہے کہ جب آپ پیدا ہوتے ہیں تو بالکل خالص ہوتے ہیں، ذات، پات اور مذہب سے پاک ہوتے ہیں، پھر وقت کے ساتھ آپ ویسا سوچنا شروع کردیتے ہیں جیسے آپ کا ماحول آپ کو ڈھالتا ہے، میری سوچ ہے کہ انسان کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔

اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا ’ میں نے شادی کی صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں شادی کے جہیز کے نام پر کچھ نہیں لوں گا۔‘

مزید : ادب وثقافت /تفریح