تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں کسی چیز کی سکروٹننگ کی جارہی ہے ؟ ملک احمد خان نے بتادیا

تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں کسی چیز کی سکروٹننگ کی جارہی ہے ؟ ملک ...
تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں کسی چیز کی سکروٹننگ کی جارہی ہے ؟ ملک احمد خان نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس سکروٹنی کمیٹی کے پاس بھیجا ہے جو سکروٹننگ کررہی ہے اور سکروٹننگ اس بات کی ہورہی ہے کہ فارن فنڈنگ سے جو پیسے آئے وہ کہاں استعمال کئے گئے ، کس کاروبار میں لگائے گئے ، کس اکاﺅنٹ میں بھیجے گئے ؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت الیکشن سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ،تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کا کیس سب سے بڑا سکینڈل ہے ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ کیس سکروٹنی کمیٹی کے پاس بھیجا ہے جو سکروٹننگ کررہی ہے اور سکروٹننگ اس بات کی ہے کہ فارن فنڈنگ سے جو پیسے آئے وہ کہاں استعمال کئے گئے ، کس کاروبار میں لگائے گئے ، کس اکاﺅنٹ میں بھیجے گئے؟

ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس کو میں نے تفصیل سے پڑھاہے ،مسلم لیگ ن کے کیس کی بھی تفصیل دیکھ لیں ، میں ان سب سوالوں کے جواب دے دیتا ہوں۔

مزید : قومی