اس وقت لاوا پک رہاہے ، سلمان غنی نے خوفناک صورتحال کی نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اس وقت لوگوں میں لاوا پک رہا ہے ، بھوک ننگ سے جب عوام سڑکوں پر آجاتے ہیں تو پھر کسی کونہیں دیکھتے ۔
دنیا نیو ز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ حکومتوں پر تنقیدکرتی ہے تاکہ حکومت کی سمت درست ہو، حکومت صحیح کام کرے اور اس کے ثمرات عام آدمی تک جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات نہیں کرنی چاہئے کہ حکومت ڈانواں ڈول ہے بلکہ ہمیں حکومت پردباﺅ بڑھانا چاہئے ۔ ہم نے دوپارٹیوں پر بڑی تنقید کی لیکن اب میں لوگوں کوکہتا ہوں کہ اب ایک تیسری پارٹی آئی ہے اور اس کا لیڈر بہت کچھ کہتا رہاہے لیکن اب کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے ۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اس حکومت کوچلانے میں کوئی بہت زیادہ سنجیدہ ہے تووہ اپوزیشن ہے ۔ اس وقت لوگوں میں لاوا پک رہا ہے ، بھوک ننگ سے جب عوام سڑکوں پر آجاتے ہیں تو پھر کسی کونہیں دیکھتے ۔ اس لئے حکومت اور اپوزیشن کو غور وفکر کرنا چاہئے ۔ ہمیں نظام کی مضبوطی کیلئے حکومت پر دباﺅ رکھناچاہئے ۔