’عوام میں یہ چیز پیدا ہوجائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے‘ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے خطرے کی نشاندہی کردی

’عوام میں یہ چیز پیدا ہوجائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے‘ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے ...
’عوام میں یہ چیز پیدا ہوجائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے‘ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے خطرے کی نشاندہی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ عوام میں مایوسی پیدا ہونا بہت خطرناک ہے ، اس وجہ سے عوام میں حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد پیدا ہوتاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ عوام میں مایوسی پیدا ہونا بہت خطرناک ہے ،اس وجہ سے عوام میں حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد پیدا ہوتاہے ۔ اس وقت حکومت کوکچھ پالیسیوں کوبدلنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کو مارکیٹوں کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے ورنہ عوام کولگام ڈال دی جائیگی جو ڈال دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوبھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، اپوزیشن میں اس وقت اوپر والی سطح پر خلا پیدا ہوگیاہے اور آصف زرداری اور نواز شریف کے اپوزیشن سے آﺅٹ ہونے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان اس خلا کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن میں کام کرنے کیلئے ایک اتفاق رائے نہیں ہوتا اس وقت تک نظام بہتر نہیں ہوسکتا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور