وزیراعظم عمران خان نے 23 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے 23 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دی
 وزیراعظم عمران خان نے 23 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے 23افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دیدی ہے،ترقی پانے والوں میں آئی جی سندھ کلیم امام اور فارن سروس کے تین افسر بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ اجلاس میں افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر اللہ بخش ملک، فضیل اصفر، افضل لطیف، پرویز عباس، علی رضا ، جاوید اکبر، بابر حیات، میاں وحید الدین، علی شہزادہ، داود احمد ،انعام اللہ دریجو ،پولیس سروس کے محمد طاہر، شعیب دستگیر، فیصل شاہکار، کلیم امام، مشتاق احمد مہر ،آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے شاہد گل ، محمد اکرم اور فرخ احمد حامدی شامل ہیں۔وزیراعظم نے انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیدی ہے،وہ اِس وقت انچارج سیکریٹری اطلاعات و نشریات ہیں۔ ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 11، پولیس سروس کے 5،آڈٹ اینڈ اکانٹس اور فارن سروس کے 3تین افسر ن شامل ہیں۔

مزید :

قومی -