حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے پالیسی وضع کررہی ہے:عبد الرزاق داود

حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے پالیسی وضع کررہی ہے:عبد ...
حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے پالیسی وضع کررہی ہے:عبد الرزاق داود

  



کراچی (صباح نیوز)تجارت اور ٹیکسٹائل کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے پالیسی وضع کررہی ہے۔

کراچی میں ’برآمدی حکمت عملی‘ کے بارے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے  کہاکہ حکومت صنعت کاروں اور تاجروں کو نفع بخش مراعات دے کر مقامی صنعت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کو فروغ دینے کیلئے طویل مدتی اور قلیل مدتی پالیسیوں پر ایک ساتھ عمل کررہی ہے۔

مزید : بزنس