ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مغربی ممالک ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں:نور الحق قادری

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مغربی ممالک ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک ...
ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مغربی ممالک ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں:نور الحق قادری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نورالحق قادری نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔

نجی ٹی  وی کے مطابق ایک بیان میں وفاقی  وزیر  مذہبی اُمور  نورالحق قادری نے کہاکہ پاکستان اس معاملے پرناروے کی حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار اور احتجاج کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کے نام پر مذہب کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک کو ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں

مزید : علاقائی /اسلام آباد