300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن

300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن
300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق محمد طارق کا تعلق سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے جن کا آپریشن لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر معاذالحسن نے کیا۔ڈاکٹر معاز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے محمد طارق کا معدہ 80 فیصد چھوٹا کر دیا گیا ہے، آئندہ ایک برس میں محمد طارق کا وزن 85 کلو رہ جائے گا، میٹا بولک سرجری سے وزن کم ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کا معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے گا،39 سالہ محمد طارق موٹاپے کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا تھا۔

محمد طارق کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد میں چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں، لاہور میں‌ اپنے کامیاب آپریشن کے بعد بہت زیادہ خوش ہوں۔محمد طارق جلد اپنے آبائی شہر نوابشاہ واپس چلا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور