حرا کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل بہنوئی نکلا

حرا کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل بہنوئی نکلا
حرا کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل بہنوئی نکلا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے 2 روز قبل گلبرگ کے علاقہ میں 24سالہ حرا نامی لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم مقتولہ کے سگے بہنوئی احسن کو ایمن آباد گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل گلبرگ کے علاقہ میں 24 سالہ حرا نامی لڑکی کوفائرنگ کر کے قتل کر نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کو ملزم کی 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار ی ٹاسک دیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی زیر نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن اسد مظفر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ حرا کو قتل کرنے والے حرا کے سگے بہنوئی احسن کو ایمن آباد گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم احسن نے انکشاف کیا کہ وہ مقتولہ حرا کو پسند کرتا تھا اور مقتولہ کی رواں ہفتے شادی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کوفون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا۔ملزم احسن اور حرا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو سیدھے فائرمارکر قتل کر دیا۔ملزم احسن نے مقتولہ حرا کو 4 فائر مارے جس سے مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔ملزم احسن مقتولہ حرا کو قتل کرنے کے بعد واپس ایمن آباد فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے قاتل کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور