تحریک انصاف کےاہم اور متحرک رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

 تحریک انصاف کےاہم اور متحرک رہنما کورونا کا شکار ہو گئے
 تحریک انصاف کےاہم اور متحرک رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے علامات محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ کر لیا ہےاور اپنے چاہنے والے سے دعا کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  سے مزید 13مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2829ہوگئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -