ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج ایک اہم دن ہے آپ کو تمام حالات پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ ہے آپ جس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ابھی اس بارے میں غور و فکر بے حد ضروری ہے صبر کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی اہم ضرورت پوری ہونے کی امید ہے اپٓ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا امکان روشن ہے اور ایک نئے کام کے بارے میں خوشی کی خبر بھی ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا شکار ہیں اللہ نے چاہا تو وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی آج اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ذہنی سکون تو اب مل رہا ہے مگر مالی معاملات ابھی ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور کسی نئے کام کی ابتداءکرنا بھی فی الحال بہتر نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی غیر شخص پر بھروسہ مت کریں آپ کو دھوکا ملنے کا خطرہ موجود ہے جو لوگ مالی حوالے سے خود کو مضبوط نہیں رکھیںگ ےا ور زبان کھول دیں گے ان کے لئے مشکل ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

چند ضروری معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کا مشورہ ہے آپ کی کسی جگہ غلطی ضرور ہوتی ہے جو وجہ پریشانی بنی ہوئی ہے۔ آپ کو اس غلطی کو ہر قیمت پر دور کرنا بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کسی بدنظری کا اثر ہے جس کی وجہ سے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے سورة بقرہ روزانہ ایک بار اور گیارہ بار منزل پڑھنے کا عمل شروع کریں اسی سے سب ٹھیک ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی طرح کے ناجائز قسم کے رزق کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں خدا کے لئے فوری توبہ کریں زائچہ کسی بڑے نقصان کا اشارہ کر رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں اور اپنے دل کے معاملات بھی ٹھیک کریں یہ ضروری ہے زائچہ بلاک جا رہا ہے کسی جگہ پر تو کوئی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اس کا ٹوٹنا ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کا چانس مل سکتا ہے اور جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءکر رہے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں اس وقت زائجہ مکمل طور پر حق میں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

خواتین صحت کا صدقہ دیں اور اولاد کے حوالے سے اپنے کردار کو ادا کریں لاپرواہی کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ آج کا دن نہایت ہی اہم ہے رسک بھی نہ لینے کا مشورہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کوئی ایسا کام نہ کریں جس میں خود بھی غیر یقینی والی کیفیت دکھائی دیتی ہو جب ہر چیز بہتر اور جائز لگے اس کام میں ہاتھ ضرور ڈالیں آج دن قدرے آزمائشی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -