تجارتی سہولیات میں ہماری رینکنگ بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے:ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 

تجارتی سہولیات میں ہماری رینکنگ بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے:ڈاکٹر ...
تجارتی سہولیات میں ہماری رینکنگ بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے:ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او)کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ  بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعوی کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ میں 79فیصد بہتری آئی ہے جوکہ خطے میں بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مطابق 2018میں یہاں پاکستان کی رینکنگ 34فیصدپر تھی۔ان کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دی جانے والی تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لانے کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید :

بزنس -