مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر دینا  حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی:سینیٹر شبلی فراز

 مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر دینا  حکومت کی ذمہ داری نہیں ...
 مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر دینا  حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی:سینیٹر شبلی فراز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر اُن کی فیملی اور پارٹی نے دینی تھی ،یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے  ہوئےسینیٹر  شبلی فراز نے کہا کہ یہ صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں،ہمیں بھی ان کی وفات پر افسوس ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے،اگر ان کی عقل پر پردے نہیں پڑے تو انہیں مزید جلسے نہیں کرنے چاہئیں، پشاور جلسہ ان کے لئے سبق ہے،عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں،کورونا وباء میں جلسے کرنا ٹھیک نہیں،اپوزیشن اپنے مفاد کے لئے جلسے کر رہی ہے۔ کورونا کسی پارٹی کا نہیں یہ وباء ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن پہلے ڈی آئی خان کا قلعہ فتح کر لیں پھر  وفاقی قلعہ فتح کرنے کا سوچیں ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن سب کچھ این آر او کے لئے کر رہی ہے جو انہیں نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ  کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے،میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -