زبیراکرام اور محمد مدنی کی تحریک انصاف مظفرگڑھ تحصیل سیکرٹریٹ آفس آمد

زبیراکرام اور محمد مدنی کی تحریک انصاف مظفرگڑھ تحصیل سیکرٹریٹ آفس آمد
زبیراکرام اور محمد مدنی کی تحریک انصاف مظفرگڑھ تحصیل سیکرٹریٹ آفس آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) زبیراکرام کوآرڈینیٹراینٹی نارکوٹکس پنجاب کنٹرول اور محمد مدنی ترجمان پنجاب سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی مرزا مدثر بیگ میڈیا کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب پاکستان کی دعوت پر مظفرگڑھ تحصیل سیکرٹریٹ آفس آمد۔ مہمانوں کا راؤ ساجد وحید خان تحصیل صدر مظفر گڑھ نے استقبال کیا۔  ان کے ہمراہ سردار نوشیل بدر ڈائریکٹرٹوارزم پنجاب اور سیٹھ عدنان کوآرڈینیٹر لاہور این سی پی بھی موجود تھے۔

محمد مدنی ترجمان پنجاب حکومت اورسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مرحوم کامران خان خاکوانی سابق ضلعی جنرل سیکرٹری کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ انہوں نے ضلعی اور تحصیل کے عہدیداروں سے سیاسی امور پر گفتگو بھی کی۔

زبیر اکرام کوآرڈینیٹر اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب نے کہا کہ پنجاب سے جرائم  اور نشہ آور اشیاء کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پورے پنجاب میں کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صوبہ میں جتنے بھی منشیات بیچنے والے لوگ ہیں ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی ، حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے پورے پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرنے کے بارے میں بریف بھی کیا اوراس بات کا یقین دلایا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں بھی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ تاکہ منشیات کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

میٹنگ میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا احسن علی، سینئر رہنما  مرزا امتیاز علیم، معظم علی  ضلعی انفارمیشن سیکرٹری، احمد وقار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب یوتھ ونگ، راؤ ساجد وحید خان تحصیل صدر مظفرگڑھ اور محسن حسن سہو بھی موجود تھے۔