تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان  آج کریں گے:شفقت محمود

تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان  آج کریں گے:شفقت محمود
تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان  آج کریں گے:شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  پیر کو(آج) تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام فیصلوں کا اعلان  آج  دن ساڑھے بارہ بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔واضح  رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔