ماہگیروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا واپس ملک بھر میں پھیل رہا ہے اورپوری دنیا اس وقت شدید متاثر ہورہی ہے۔پاکستان میں اپوزیشن نے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ لوگ مرتے ہیں تو مریں ان کی سیاست جاری رہے۔ان کی سیاست کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کشمیر میں ن لیگ نے دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاک کیا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی نے بھی کراچی میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے لیکن پشاور کے اندر یہ لوگ جلسہ کرنے جارہے ہیں۔13.39 مثبت کیسز کا ریشو پشاور میں چل رہا ہے۔پاکستان کی یہ دو جماعتیں دو نمبر جماعتیں ہیں۔یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں سے پریشان ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو دنیا نے سراہا ہے۔پاکستان کورونا کا مقابلہ کرنے والا دنیا کا بہترین ملک ہے۔پاکستان کی اکانومی اور فارین پالیسی بہتر ہورہی ہے۔یہ لوگ ملک کو لوٹنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے لوگ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔2013 میں پشاور میں 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 سیٹیں تحریک انصاف نے جیتیں۔مولانا فضل الرحمان کورونا کے سفیر بن چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں۔یہ لوگ جلسوں کے ذریعے عوام کو مارنہ چاہتے ہیں۔یہ مکس آچار پارٹی ناکام ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کو آج ہی کشمیر کمیٹی کا ہیڈ بنادیا جائے تو وہ ساری تحریکیں چھوڑ دیں گے۔مولانا صاحب کو صرف مراعات کی فکر ہے۔انہیں گھر گاڑی دی جائے تو سب ختم کردیں گے۔26 تاریخ کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم تماشہ لگانے جارہی ہے۔لاڑکانہ میں تو بلاول مولانا کی جماعت سے الیکشن جیتے ہیں۔اس موقع پرایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے عارف بھٹی، افتخار زیدی، ضیاء احمد سیکڑوں کارکنان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔عمران خان پر لوگوں کا اعتماد مزید مضبوط ہورہا ہے۔کراچی سے گلگت تک عمران خان کامیاب ہیں۔بلاول کی ناکامی کا سبب واویلا ہے۔گلگت بلتستان کو سندھ جیسا بنانے کی بات پر بلاول کو شکست ہوئی۔اس مشکل حالات میں معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔پاکستان تیزی سے درست سمت میں جارہا ہے۔