تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردیئے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیرتعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔