اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں،عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں،یہ عناصر ملک کودرست سمت پرچلتا دیکھ کربوکھلاہٹ کاشکارہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ اپوزیشن کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے،پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز درپیش ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔