بیگم شمیم اختر کا انتقال، مریم نواز کو بروقت اطلاع کیوں نہ مل سکی؟ پتہ چل گیا

بیگم شمیم اختر کا انتقال، مریم نواز کو بروقت اطلاع کیوں نہ مل سکی؟ پتہ چل گیا
بیگم شمیم اختر کا انتقال، مریم نواز کو بروقت اطلاع کیوں نہ مل سکی؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی اطلاع گھنٹوں تاخیر سے مریم نواز کوملی اور اب اس تاخیر کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ" میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ " کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں"۔

اس پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر اُن کی فیملی اور پارٹی نے دینی تھی ،یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -