سپریم کورٹ نے لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک ...
سپریم کورٹ نے لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے لا گیٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیا، کورونا کے باعث لا گیٹ نہ دینے والوں کو بھی ووٹ کے حق سے روک دیاگیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے وکلا کو ووٹنگ رائٹس دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیاگیا،کورونا کے باعث لا گیٹ نہ دینے والوں کو بھی ووٹ کے حق سے روک دیاگیا۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ نئے وکلا کو ووٹنگ کا حق لا گیٹ ٹیسٹ50 فیصد نمبر سے پاس کرنے پر دیدیں،بارز کے معیارکو ہم نے بہتر بناناہے ،نئے وکلا لا گیٹ ٹیسٹ پاس کرکے ووٹ کا حق حاصل کریں ،عدالت نے کہاکہ پاکستان بار ٹیسٹ کیلئے سوالات کامجموعہ تیار کرنے کے معاملے پر غور کرے ۔