کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ،تعلیمی اداروں میں 82 فیصد اضافہ ریکارڈ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ،تعلیمی اداروں میں 82 فیصد ...
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ،تعلیمی اداروں میں 82 فیصد اضافہ ریکارڈ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہو گیا،گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزمیں 82 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہو گئی ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کراچی اور حیدر آباد میں زیادہ کیسزسامنے آئے،کے پی میں پشاور،ایبٹ آباداورسوات میں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

این سی او سی اعلامیہ کے مطابق آج ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.46 فیصد ریکارڈکی گئی ہے ،کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح11.45 فیصد ،بلوچستان میں 7.73 فیصد، گلگت میں 5.23 فیصد ریکارڈکی گئی ،مثبت کیسز کی شرح اسلام آباد میں 8.09 فیصد ریکارڈکی گئی،اسی طرح کے پی میں مثبت کیسز کی شرح9.85 فیصد،پنجاب میں 3.95 فیصد ،سندھ میں 9.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر،میرپور،گلگت ،اسلام آباد میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں ،اس وقت ہسپتالوں میں کورونا کے 2 ہزار155 مریض زیرعلاج ہیں ،گزشتہ 2 ہفتے سے تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران اوسطً 35 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -