شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس ،وزائے تعلیم کا سکولوں کی بندش پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں وزائے تعلیم کاکورونا کے باعث سکولوں کی بندش پر اتفاق ہو گیا،25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے ،صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے،اس کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں موسم سرما کی جلد اور معمول سے زائد تعطیلات کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوگا،وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے ایک ماہ سکولوں کی بندش کی تجویز دی ، شفقت محمود کاکہناہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، وزائے تعلیم کاکورونا کے باعث سکولوں کی بندش پر اتفاق ہو گیا،اجلاس میں25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے،اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کئے جائیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ این سی او سی پہلے بھی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے ،16 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے 23 نومبر تک تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی استدعا کی تھی ۔