اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکار

اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکار
اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکارہو گئی۔
پولیس نے آرزو فاطمہ کیس کاچالان عدالت میں پیش کردیا،چالان میں کہاگیاہے کہ آرزو کی کورونا رپورٹ16 نومبر کو موصول ہوئی ،پولیس نے کورونا کاشکارآرزو کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم اظہر علی کا بھی کوروناٹیسٹ کرایاگیاجو منفی آیا،چالان میں کہا گیا ہے کہ آرزو نے اپنے بیان میں بتایاکہ اس کی اظہرعلی سے طویل عرصہ سے دوستی ہے، وہ اظہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر وکیل کے دفتر پہنچی جہاں ان کا نکاح ہوا۔
چالان کے مطابق ملزم اظہر علی کے خون کے نمونے ڈی این اے کےلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔دوسری جانب نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکی نے عمر 18 سال ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کیے تھے۔آرزو کے بیان کے بعد پولیس نے مقدمہ سے اغوا کی دفعہ اے 264 خارج کردی۔