حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،بابراعوان

حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،بابراعوان
حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،بابراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان نے کہاہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی،ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیشرفت پرگفتگو ہوئی، بابر اعوان نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم کی کوششوں سے 5 ہزارپاکستانی قیدی واپس لائے گئے،حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، سینیٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششوں کاجائزہ رکھاہے،انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا۔
بابراعوان نے کہاکہ امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے،عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 17 سال ہوگئے ہیں ، فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم اوربابراعوان کی کوشش پراظہاراطمینان کیا۔