میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ہوتا،جسٹس مشیر عالم کے کیس میں ریمارکس

میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ...
میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ہوتا،جسٹس مشیر عالم کے کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہیے،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نمائندہ خیبر یونیورسٹی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ہم نے کہا تھا کہ اگر یونیوسٹی میں مزید سیٹ ہے تو عدالت کو بتایا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ دو سٹوڈنٹ اور ہیں جن کے درخواست گزار سے زیادہ نمبر ہیں،درخواست گزار کو ایڈمیشن دیتے ہیں تو دسرے دو سٹوڈنٹس کا کیا ہو گا؟،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہیے،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ہوتا،عدالت نے طالب علم کی درخواست خارج کر دی۔