پاکستان کو ٹینس کے 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی

پاکستان کو ٹینس کے 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی
پاکستان کو ٹینس کے 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹینس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان جونیئر ٹینس کے بیک ٹوٹ بیک دو انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پہلا آئی ٹی ایف جونیئر جی 5 ٹورنامنٹ 23 تا 29 نومبر اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا جونیئر جی 5 ایونٹ 30 نومبر سے 5 دسمبر تک ہو گا۔پاکستان میں ہو رہے اس ایونٹ میں امریکہ، روس، برطانیہ، جاپان، نیپال، ترکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق ایونٹس میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور انہیں قرنطینہ بھی اختیار کر نا ہو گا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔

مزید :

کھیل -