فردوس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے سیوریج سسٹم نہ بنانے کاانکشاف 

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے سیوریج سسٹم نہ بنانے کاانکشاف 
فردوس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے سیوریج سسٹم نہ بنانے کاانکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فردوس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے سیوریج سسٹم نہ بنانے کاانکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق واسا نے انکشاف کیا ہے کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سیوریج سسٹم ہی نہ بنایا جاسکا، واسا نے انڈر پاس میں تکنیکی خرابی کے حوالے سے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو آگاہ کردیا،واسا نے مین لائن کو انڈر پاس کے سیوریج سسٹم سے جوڑنے کیلئے کام کا آغاز کردیا۔
محکمہ واسا کاکہناہے کہ انڈر پاس کی نئی سیوریج لائن تعمیراتی ملبے سے بھری ہوئی ہے، ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے کہاہے کہ انڈر پاس کے ڈیزائن میں خامیوں کے باعث نکاسی آب کے مسئلے کا اندیشہ ہے،انڈر پاس کے ڈیزائن میں بہتری کیلئے مشینری سے ڈیسلٹنگ کا کام کا آغاز کردیا ہے۔